امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے شہباز شریف کے قوم سے خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ شہباز شریف صاحب! آپ نے اشرافیہ کو پچایا اور سارا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر ڈالا ، آج آپ جتنی کامیابیاں گنوا رہے ہیں ان کا زمینی حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ سرمایہ کاری کم ترین سطح پر اور مہنگائی بلند ترین سطح پر ہے ۔ دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ صنعتکار پریشان اور کسان سراپا احتجاج ہیں ۔ برین ڈرین عروج پر ہے ۔ ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ فارم 47 کے بجائے فارم 45 کی بنیاد پر حکومت سازی کی جائے
Load/Hide Comments