سندھ اسمبلی میں صوبائی بجٹ پیش کردیا گیا مگر مسلسل دوسرے سال بعد کراچی کے لیے کسی نئی میگا اسکیم کا اعلان نہیں کیا گیا ۔ ایک طرف میئر کراچی وفاقی حکومت سے کراچی کے لیے پیکج مانگ رہے ہیں دوسری جانب اپنی ہی صوبائی حکومت سے کراچی کیلیے کچھ نہیں لے سکے ۔ کراچی کو انفراسٹرکچر کے شعبے میں کوئی نئی ترقیاتی اسکیم نہیں مل سکی ۔ پہلے سے جاری گیارہ اسکیمز کے لیے 1.389 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔ کراچی سرکلر ریلوے جیسے بڑے منصوبے کے لیے فقط 4.5 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں ۔۔ شہریوں کا سوال ہے کہ کراچی میں جاری پانی کا بحران کب ختم ہوگا // کے فور اور ایس تھری جیسے منصوبے کب مکمل ہوں گے
