مناسک حج کے موقع پر مشاعر مقدسہ ٹرین کی سروس کا آغاز ہوگیا ہے۔ جدید ٹرین سروس منیٰ، مزدلفہ اور عرفات کے درمیان نو مختلف سٹیشنوں کے لیے چلائی جارہی ہے ۔۔ منیٰ، مزدلفہ اور عرفات کے درمیان 17 ٹرینیں چلا کریں گی جن میں سلامتی کے اعلٰی اصولوں کا خیال رکھا گیا ہے۔ عازمین کی خدمت پر مامور عملہ انگریزی، اردو، انڈونیشی، ترکی اور دیگر زبانوں کا ماہر ہے۔
واضح رہے کہ مشاعر مقدسہ ٹرین سال 2010 سے کام کر رہی ہے، یہ صرف حج کے دنوں میں منیٰ، مزدلفہ اور عرفات کے درمیان چلتی ہے۔
Load/Hide Comments