پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا نے بھارت کے خلاف شکست پر ٹیم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے محمد رضوان پر تنقیدک کرتے ہوئے کہا کہ سیٹ ہونے کے بعد کھلاڑی کو آؤٹ نہیں ہونا چاہیے بلکہ میچ فنش کرنا چاہیے ۔ سمجھ نہیں آیا رضوان نے بمراہ کی پہلی ہی گیند پر سوئپ شاٹ کیوں کھیلا؟
پورا میچ ہاتھ سے نکال دیا ۔ انہوں نے افتخار احمد کی پرفارمنس پر بھی سوال اٹھایا ۔ رمیز راجا کا کہنا تھا کہ افتخار کو فل ٹاس ملی اور اس پر وہ آؤٹ ہوگئے ۔ اتنی غیر مستقل مزاجی کیوں ؟
