ورلڈ کپ ہو اور اگر یا مگر کا سلسلہ پاکستان کے ساتھ نہ ہو ۔۔ یہ ممکن ہی نہیں ۔۔ امریکہ اور بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی کی سپر ایٹ میں رسائی مشکل میں پڑ گئی ہے مگر چانس ابھی ختم نہیں ہوا ۔ پاکستان کو اپنے اگلے دونوں میچز کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف جیتنا ہوں گے مگر ضروری ہے کہ آئرلینڈ بھی امریکہ کو شکست دے لیکن اگر امریکہ نے بھارت کو بھی اپ سیٹ شکست دے دی تو پاکستان کا سفر تمام ہوجائے گا ۔ اس لیے ضروری ہے کہ بھارت امریکہ کو شکست دے
Load/Hide Comments