نیو کراچی میں دو کم سِن بہن بھائی آوارہ کتوں کے حملے میں زخمی ہوگئے ۔۔ آوارہ کتوں کے کاٹے سے زخمی ہونے والے دونوں بچوں کوانتہائی تشویش ناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ آج نیوز کے مطابق آوارہ کتوں نے دونوں بہن بھائی کو بھنبھوڑ ڈالا۔ بچے کے چہرے پر کتے کے کاٹے سے 25 ٹانکے آئے ہیں۔ جناح اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں بچوں کی ویکسینیشن کردی گئی ہے۔
Load/Hide Comments