شہر میں قائم مختلف مویشی منڈیوں میں جانوروں کی فروخت جاری ہے ۔ ایک سروے کے مطابق 4 من کی بچھیا یا بیل کی قیمت ایک لاکھ ستر ہزار سے دو لاکھ کے درمیان ہے ۔ جب کہ پانچ اور چھ من کے مویشی کا سودا تین سے سوا تین لاکھ میں ہورہا ہے ۔ اسی طرح بکرے کی اوسط قیمت پینتس ہزار سے پچاس ہزار کے درمیان ہے ۔ جب کہ بھاری بکرے اسی ہزار سے ڈیڑھ لاکھ میں فروخت ہورہے ہیں ۔ اونٹ منڈی میں اوسط قیمت پانچ لاکھ روپے ہے
