وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر کی ٹاؤن کونسل میں موجود فنڈز کے شارٹ فال کو ختم کرینگے، یوسیز کو ملنے والے ماہانہ فنڈز میں بھی سو فی صد اضافہ کرینگے ، روزنامہ جنگ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سینئر صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وزیر بلدیات ہاؤسنگ وٹاؤن پلاننگ نے کہا کہ شہری یونین کمیٹیوں کا ماہانہ فنڈ 5 لاکھ سے بڑھا کر10 سے لاکھ روپے سے بھی زیادہ اور دیہی یو نین کونسلز کی رقم دس لاکھ کر دی جائے گی سندھ بھر میں نئی ترقیاتی اسکیمیں لانے کے بجائے پہلے سے جاری ترقیاتی اسکیموں کو جلدمکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
Load/Hide Comments