نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔۔ بجلی 9 ماہ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔
کے الیکٹرک صارفین سے جون تا ستمبر اضافی وصولیاں کی جائیں گی۔
کے الیکٹرک صارفین کو جون میں 2 روپے 67 پیسے فی یونٹ اضافی دینا ہوں گے جبکہ جولائی میں 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافی ادائیگی کرنا ہوگی۔
کے الیکٹرک صارفین کو اگست میں 3 روپے 22 پیسے فی یونٹ اضافی دینا ہوں گے جبکہ ستمبر میں 99 پیسے فی یونٹ اضافی ادا کرنا ہوں گے