بھارت میں “برانڈ مودی ” 400 کا ہندسہ پار کرنے
میں ناکام ،300 سیٹیں بھی پوری نہ ہوسکیں
بھارت میں ” برانڈ مودی ” اور “اس بار 400 پار ” جیسے نعرے ناکام ہوگئے ۔ حکمران اتحاد 300 نشستیں بھی حاصل نہیں کرسکا ۔ بھارت میں عام اتنخابات کے نتائج کو نریندر مودی کے لیے بڑا دھچکہ قرار دیا جارہا ہے ۔ اپوزیشن اتحاد “انڈیا” کو 234 سیٹوں پر سبقت حاصل ہے ۔ حکمران اتحاد کے پاس 290 سیٹیں ہیں ۔ بی جے پی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے مگر اب اس کا مکمل انحصار اپنے اتحادیوں پر ہوگا ۔ کیا کانگریس اور اپوزیشن اتحاد حکومت سازی کی کوششیں کرے گا ؟ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ اس سوال کا جواب اپوزیشن جماعتیں کل اجلاس کے بعد دیں گے ۔ حکومت سازی کے لیے 272 سیٹیں ضروری ہیں