بھارتی عام انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی کی زیر قیادت اتحاد 300 کا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکا ۔۔ انتخابی نتائج بی جے پی کی توقعات کے مطابق نہیں جو اس کے لیے بڑا دھچکہ قرار دیا جارہا ہے ۔ اپوزیشن اتحاد خلاف توقع 229 جب کہ حکمران اتحاد 298 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوا ہے ۔ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔۔ مودی 400 سیٹوں کے ہدف کے ساتھ میدان میں اترے تھے مگر صرف 298 جیت سکے ۔ حکومت سازی کے لیے انہیں اب اتحادی جماعتوں پر انحصار کرنا پڑے گا ۔ کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ خفیہ ایجنسیاں ، آدھی عدلیہ ہمارے خلاف تھی ، مگر عوام بالخصوص یو پی کے لوگوں نے کمال کردیا ، الیکشن میں ” آئین ” کو بچالیا
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days