کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی ، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک پہنچ گیا ، تکنیکی خرابی کے نام پر بھی طویل بندش

کراچی میں شدید گرمی می کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بارہ گھنٹےسے تجاوز کرکے چودہ گھنٹے تک پہنچ گیا ۔ تکنیکی خرابی کے نام پر بھی بجلی کی طویل بندش کی جارہی ہے ۔۔ شہر کے مختلف علاقوں لیاری، کیماڑی، سرجانی، نیوکراچی، اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ ٹاون میں 12 سے14 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ لوڈ شیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں لیاقت آباد، ایف بی ایریا، گارڈن، ملیر، ماڑی پور، میمن گوٹھ، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد ، قیوم آباد، کوئینزروڈ، شادمان اور سرجانی کے متعدد علاقے شامل ہیں ۔ جیو نیوز کے مطابق کہیں بارہ گھنٹے تو کہیں دس گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں