کراچی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملین مارچ کیا گیا ۔ جماعت اسلامی کے تحت شارع فیصل پر ہونے والے مارچ میں شرکت کے لیے عوام کا سمندر امڈ آیا ۔ شرکاٰ سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 145 ممالک نے فلسطین کو تسلیم کرلیا ان کا اجلاس بلایا جائے ۔ فلسطینی زخمیوں کا علاج پاکستان میں کرایا جائے ۔۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں لوگ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔ فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے
