انڈونیشیا غزہ میں امن فوج بھیجنے پر غور کررہا ہے ، نو منتخب صدر

انڈونیشیا کے نو منتخب صدر اور وزیر دفاع نے کہا کہ ان کا ملک ضرورت پڑنے پر سیز فائر کو برقرار رکھنے اور اسکی مانیٹرنگ کے لیے غزہ امن فوج بھیجنے پر غور کررہا ہے ۔ انہوں نے سیز فائر کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کے تین مراحل پر مشتمل تجاویز کو درست سمت میں اٹھنے والا قدم قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہا کہ اقوام متحدہ کی درخواست اور ضرورت پڑنے پر وہ سیز فائر کو برقرار رکھنے ، تمام فریقین کو تحفظ فراہم کرنے اور سیز فائر کی مانیٹرنگ کے لیے امن فوج غزہ بھیجنے کے لیے تیار ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں