مصری شہری سائیکل پر 26 دن کا سفر کر کے مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔ انہوں نے قاہرہ سے 1700 کلو میٹر کی مسافت طے کی۔
سیاح نے بتایا کہ تنہا سائیکل پر سفر کے دوران کچھ غیر معمولی واقعات بھی پیش آئے
انہوں نے بتایا کہ رات کے وقت انہیں ایک مرحلے پر یہ محسوس ہوا کہ سائیکل پر ان کے علاوہ کوئی اور بھی بیٹھا ہے، جس کی وجہ سے میری رفتار کم ہو گئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ الجموم کے لوگوں نے دو دن تک ان کی میزبانی کی ۔۔ راستے میں جو بھی ملتا وہ نہایت احترام اور عزت سے پیش آتا۔