جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان کا ایک تعارف

■ فیڈرل بی ائیریا، بلاک 21 کے رہائیشی ، منعم ظفر، جماعت اسلامی کراچی کے بیسویں امیر ہیں
■ آپ کے والدین کا تعلق رامپور سے ہے
■ منعم ظفر, 1974 میں کراچی میں پیدا ہوئے، میٹرک کراچی سے ہی کیا
■ انٹرمیڈیٹ، ڈی جے سائینس کالج سے کیا
■اور پھر کراچی یونیورسٹی سے انٹرنیشنل ریلیشنز اور پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کیا
■ شعبہ صحافت سے کم و بیش دو عشروں سے وابستہ ہیں
■ نیز عثمان پبلک اسکول کے چئیرمین بھی ہیں

جمعیت سے وابستگی
■ زمانہ طالب علمی سے اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ رہے
■ سن 2000 میں جمعیت جامعہ کراچی کی نظامت کی ذمہ داری نبھائ
■ بعد ازاں 2002 سے 2004 تک ، اسلامی جمعیت طلبہ، کراچی کے ناظم بھی رہے۔

جماعت اسلامی سے تعلق
■ تعلیم سے فراغت کے بعد، جماعت اسلامی سے وابستہ ہو گئے
■ 2004 سے 2007 تک، اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری کراچی رہے
■ پھر جماعت اسلامی گلبرگ زون کے امیر رہے
■ 2013 سے 2020 تک امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی رہے
■ 2020 سے ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کراچی کے جنرل سیکرٹری کے طور پہ فرائض انجام دے رہے ہیں
■ جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی شوری کے منتخب رکن ہیں
■ حق دو تحریک میں حافظ نعیم الرحمٰن کے شانہ بشانہ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں