فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے پاکستانی عازمین کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ اب تک 50 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں ۔ اگلے دس دنوں میں مزید 28 ہزار 628 سرکاری عازمینِ حج مکہ مکرمہ پہنچیں گے ۔ اردو نیوز کے مطابق اس سال پاکستان حج مشن 70 ہزار 105 سرکاری اور 80 ہزار سے زائد پرائیویٹ عازمین کی میزبانی کرے گا۔
