سندھ ہائیکورٹ نے وکیل کے الیکٹرک سے سوال کیا بتائیں لوڈ شیڈنگ کہاں کی جارہی ہے؟ اس پر وکیل نے بتایا کہ جہانگیر روڈ پر لوڈشیڈنگ کا کیس ہے، عدالت نے پوچھا جہانگیر روڈ پر رہنے والوں کی مالی حیثیت کیا ہے؟ اس پر درخواست گزار نے بتایا وہاں بہت غریب مڈل کلاس لوگ رہتے ہیں جن کے پاس اے سی تک نہیں، وہاں لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔
عدالت نے کہا جن کے پاس اے سی تک نہیں ہیں وہاں لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے، جہاں لوگوں کے پاس کھانے کو کچھ نہیں وہاں لوڈ شیڈنگ کرتے ہیں
عدالت نے کے الیکٹرک وکیل سے کہا آپ کی مجبوریاں اب نہیں چلیں گی، درخواست گزار کہتے ہیں کے الیکٹرک نے ایسے حالات کردیے کہ لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہوگئے۔