طلعت حسین کافی عرصے سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے،
طلعت حسین بھارت کے شہر دہلی میں 1940 میں پیدا ہوئے تھے۔ آپ اپنے منفرد لب و لہجہ اور اداکاری کے انداز کی وجہ سے پہچانے جاتے تھے
پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد نے سینئر اداکار کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
طلعت حسین نے کئی فلموں اور ڈراموں میں کام کیا ہے لیکن ان کے مشہور ڈراموں میں ’بندش‘، ’دیس پردیس‘، ’ارجمند‘، ’کاروان‘، ’ہوائیں‘، ’ٹریفک‘، ’کشکول‘، ’پرچیاں‘، ’درد کا شجر‘، ’ریاست‘، ’مہرالنسا‘، ’انا‘، ’ڈولی آنٹی کا ڈریم وِلا‘ اور ’من مائل‘ شامل ہیں۔