سری لنکا میں عوام اور حکام کو نئی مشکل کا سامنا ہے ۔ ڈاکو ہاتھیوں نے لوگوں سے ان کا کھانا چھیننا شروع کردیا ہے ۔ یہ ایک نیا چیلنج ہے کے ہاتھیوں کو انسانی خوراک کا ذائقہ پسند آگیا ہے ۔ وہ لوگوں کا راستہ روکتے ہیں اور اس وقت تک آگے جانے نہیں دیتے جب تک یہ شہری اپنی خوراک ان ہاتھیوں کے حوالے نہیں کردیتے ۔ دراصل ، سری لنکا میں عوام سڑکوں کے کنارے پر کھانے پینے کی اشیا پھینک جاتے تھے یوں ان ہاتھیوں کو انسانی کھانے کی چاٹ لگی ۔ اب یہ ڈاکو ہاتھی کھانا لیکر کر ہی لوگوں کو آگے جانے دیتے ہیں
