صوبائی وزیر سعید غنی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کے الیکٹرک کو تنقید کا نشانہ بنایا ، انہوں نے کہا کہ اگر سسٹم نہیں تو سسٹم بناؤ ، یہ کیا طریقہ کے کہ کوئی بجلی چوری کرے تو پورے محلے کو سزا دو ، جو لوگ ایمانداری سے بل دیتے ہیں انہیں بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی پالیسی سمجھ سے باہر ہے
