وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے نسوار پر ٹیکس عائد کرنے کی مخالفت کردی۔
صوبائی بجٹ پیش کرنے سے پہلے صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا ، میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ میں ایک گھنٹہ سے زائد نسوار پر ٹیکس لگانے پر بحث ہوئی۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ نسوارغریب لوگ استعمال کرتے ہیں، اس پر ٹیکس نہ لگایا جائے