بشکیک سے 205 طلباء کراچی پہنچ گئے وزیراعلیٰ سندھ نے استقبال کیا

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرغزستان میں پھنسے ہوئے 205 پاکستانی طلباء کا جناح ٹرمینل پر استقبال کیا اور بتایا کہ وہ چند دنوں میں مزید 180 طالب علموں کو لانے کا انتظام کررہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج 205 طلبہ آئے ہیں، جن میں سے 150 مرد اور 55 خواتین ہیں۔ جمعرات کو پہنچنے والے 205 طلباء میں سے 99 کا تعلق کراچی، 22 کا حیدرآباد، 15 کا نوشہروفیروز، 13 کا خیرپور، 13 کا سکھر، 12 کا نوابشاہ، میرپورخاص، بدین، جیکب آباد اور دادو سے 5-5، سانگھڑ (ٹنڈو آدم) سے 3، جام شورو اور کشمور سے 2-2، کندھ کوٹ، پنوعاقل اور تھرپارکر سے ایک ایک شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں