ملک کی معروف اداکارہ جویرہ سعید نے انسٹاگرام پر اپنے بچوں کی تصویر کے ساتھ پوسٹ شیئر کی ۔ انہوں نے بتایا کہ میرے بچوں نے کوک کے ٹی وی اشتہار میں کام کرنے سے انکار کردیا ، انہوں نے ہمیں بھی قائل کیا کہ ترکیہ میں ہونے والے شوٹ کا حصہ نہ بنیں ۔ وہ اسرائیل کی حمایت کرنے والی کمپنی کے ساتھ کام کرکے اپنے اخلاقی اصولوں پر سمجھوتے کے لیے تیار نہیں ہیں ۔ جنت اور ابراہیم نے ہم سے کہا کہ اگر ہم کچھ نہیں کرسکتے تو کم از کم بائیکاٹ کرکے اپنا چھوٹا سے حصہ تو ڈال سکتے ہیں ۔ مجھے یہ سن کر سورۃ الفیل کی یاد آگئی
