ناروے ، آئرلینڈ اور اسپین نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ۔ ہسپانوی وزیراعظم نے اپنا فیصلہ پارلیمنٹ می سنایا ، اس موقع پر ارکان پارلیمان نے کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر فیصلے کا خیر مقدم کیا ۔ آئرش وزیراعظم نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو درست قرار دیا ۔ ناروے کے وزیراعظم نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ضروری ہے ۔ دنیا کے 193 میں سے 139 ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرچکے ہیں
Load/Hide Comments