ترکی کے ڈرون نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کیا

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا تو ملبے کی تلاش میں ترکی کے ڈرون نے مرکزی کردار ادا کیا ۔ ترکی کے ڈرون نے دو ’ہاٹ سپاٹس‘ کا پتا لگایا برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ترکی کی طرف سے بھیجا گیا یہ ڈرون ہیلی کاپٹر حادثے کے مقام کو ڈھونڈ رہا تھا۔ علاقے کو اسکین کرنے کے بعد اس ڈرون نے ’تھرمل سورس‘ معلوم کیا اور اس مقام کی معلومات ایرانی حکام کے ساتھ شیئر کی گئیں۔

یہ ترکی کا بیراکتر اکنسی ڈرون تھا جس نے کئی گھنٹے کی تلاش کے بعد پیر کی صبح ایران کے شمال مغرب میں ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے ملبے کی نشاندہی کی۔ یہ ایک مسلح ڈرون ہے جس میں 40 ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کی صلاحیت موجود ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں