بشکیک میں پاکستانی طالب علم سے رابطہ ہوا ، سفارتخانے کا ردعمل اب تک مایوس کن رہا ہے ، حکومت معاملے کی نزاکت کو سمجھے ، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے بشکیک میں زیر تعلیم پاکستانی طالبعلم نے رابطہ کیا اور انہیں صورتحال سے آگاہ کیا ۔ حافظ نعیم الرحمان نے ٹوئٹ کیا کہ بشکیک میں زیر تعلیم ایک پاکستانی طالب علم سے ابھی رابطہ ہوا ، اصل صورتحال کافی تشویشناک ہے اور طلبا کے مطابق سفارتخانے کا ردعمل اب تک مایوس کن رہا ہے ، وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ معاملے کی نزاکت کو سمجھیں ، طلبا کی زندگیاں داو پر لگی ہیں ، انہیں مشکل سے نکالنے اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں