امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ٹوئٹ کیا ہے کہ دبئی پراپرٹی لیکس ، کیا پاکستان کے سیاست دان ، فوجی جرنیل اور بیوروکریٹس قوم کو یہ بتائیں گے کہ یہ دولت کہاں سے کمائی اور کس طرح باہر بھیجی ؟ منی ٹریل سامنے لاؤ
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے پانامہ لیکس ، پھر پینڈورا پیپرز اور اب دبئی پراپرٹی لیکس ۔۔۔ پاکستانی اشرافیہ اور حکمران طبقے کی دولت و ثروت کی ہوشربا داستانیں اب بین الاقوامی اسکینڈلز کا لازمی حصہ بنتی جارہی ہیں ۔ پراپرٹی لیکس کے مطابق دبئی میں 22 ہزار پاکستانیوں کی 23 ہزار جائدادوں کی مالیت کا اندازہ 12.5 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے ۔ کیا فہرست میں شامل حکمرا…