اپنے عہدے کا ہی احترام کرو ، فواد چوہدری کی ہاظم بنگوار پر تنقید
سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نارتھ ناظم آباد کے سابق ڈپٹی کمشنر ہاظم بنگوار پر نام لیے بغیر تنقید کی ہے ۔ ہاظم بنگوار نے گزشتہ دنوں متنازع لباس میں فیشن شو میں شرکت کی تھی جس پر انہیں سوشل میڈیا پر بھی تنقید کا سامنا تھا ۔۔ فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ انڈین سول سروس جدید دنیا کی پہلی میرٹ پر مبنی بیوروکریسی تھی، ٹریولن کی رپورٹ کے مصنفین اپنے خوابوں میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے جو زوال ہم پاکستان میں سول سروس کا دیکھ رہے ہیں، اپنے عہدے کا ہی کچھ احترام کریں