کراچی میں چکی آٹے کی ریٹیل سرکاری قیمت 30 روپے کم، 98 روپے فی کلو مقرر، روٹی اور ڈبل روٹی کی قیمت کم کیوں نہیں ہورہی ؟؟

کمشنرکراچی اور فلورملزایسوسی کے درمیان مذاکرات کے بعد کراچی میں ڈھائی نمبر آٹے( چکی آٹے) کی ریٹیل سرکار ی قیمت 30 روپے کی کمی سے 98 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ، فائن آٹے کی قیمت بھی 20 سے 25 روپے کلو کم ہو چکی ہیں، آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی کے باوجود کراچی میں روٹی اور ڈبل روٹی کی قیمت کم نہیں کی گئی،شہر میں روٹی 20،25 اور 30روپے میں فروخت ہو رہی ہے ،تندور مالکان بھاری منافع کما رہے ہیں ، شہریوں کا سوال ہے کہ روٹی اور ڈبل روٹی کی قیمت کب کم ہوگی

اپنا تبصرہ لکھیں