بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آیا تھا نہیں ملنے دیا گیا،شیر افضل مروت

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی شیرافضل مروت کا کہنا تھاکل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آیا تھا نہیں ملنے دیا گیا، آج بھی میری ملاقات نہیں کرائی۔
ان کا کہنا تھا میرا بانی پی ٹی آئی سےملنا ضروری تھا لیکن عمر ایوب اور شبلی فراز نے بانی پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دیا انہوں نے مزید کہاسعودی سفیر کے اعتراض کی بنیاد پر چیئرمین پی اے سی سے نامزدگی ختم کرکے تذلیل کی گئی، اس عہدے میں مزید کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا مجھےعہدوں کی کوئی لالچ نہیں، پی ٹی آئی کو میں نے اس وقت اٹھایا جب یہ مردہ گھوڑا بن گئی تھی، بانی پی ٹی آئی کے لیے کبھی مشکلات پیدا نہیں کروں گا، بانی پی ٹی آئی کوآگاہ کیا تھا کہ 8 فروری سے مجھے ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، مجھے بےتوقیری قبول نہیں، پارٹی کی آفیشل میڈیا ٹیم میرےخلاف ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں