این ای ڈی یونیورسٹی کا داخلہ ٹیسٹ ، اندرون سندھ تعلیمی بورڈز کی کارکردگی کا پول کھل گیا

روزنامہ جنگ کراچی میں شائع ہونے والی خبر میں بتایا گیا ہے کہ جامعہ این ای ڈی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر طفیل کے مطابق انٹر سال اول میں 70 اور 80 فیصد سے زائد نمبر لانے والے طلبہ کی اکثریت داخلہ ٹیسٹ میں ناکام ہوگئی۔ داخلہ ٹیسٹ میں آغا خان تعلیمی بورڈ کے نتائج سب سے بہتر رہے۔ آغا خان تعلیمی بورڈ کے طلبہ کے نتائج کی کامیابی کا تناسب 84.71 فیصد رہا۔ فیڈرل بورڈ کا 73 فیصد رہا جب کہ کراچی بورڈ کے نتائج 67.64 فیصد رہا مگر اندرون سندھ کے تعلیمی بورڈز کی صورتحال انتہائی خراب رہی این ای ڈی کے داخلہ ٹیسٹ میں لاڑکانہ بورڈ کے طلبہ کی کامیابی کا تناسب 21.08 فیصد رہا، نوابشاہ بورڈ کا 26.60 فیصد رہا۔میرپورخاص کا 26.69 فیصد، سکھر کا 31.61 فیصد اور حیدرآباد بورڈ کا 34.41 فیصد رہا۔

اپنا تبصرہ لکھیں