اسمارٹ فونز کی فروخت کے اعدادوشمار جاری کرنے والی کمپنی کاؤنٹر پوائنٹ نے 2024 کی اولین سہ ماہی (جنوری سے مارچ) کے دوران سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فونز کے بارے میں بتایا
کہ جنوری سے مارچ 2024 کے دوران دنیا بھر میں ایپل کے مہنگے ترین آئی فون کا غلبہ رہا۔
اس عرصے میں مجموعی مارکیٹ شیئر میں آئی فون 15 پرو میکس کا حصہ 4.4 فیصد رہا۔4.3 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ دوسرا نمبر آئی فون 15 کے حصے میں آیا جبکہ 3.7 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ آئی فون 15 پرو تیسرے نمبر پر رہا۔
چوتھے پر بھی ایپل کا ہی آئی فون 14 موجود ہے جس کا مارکیٹ شیئر 1.9 فیصد رہا۔
جنوبی کورین کمپنی کے گلیکسی ایس 24 الٹرا کے حصے میں 5 واں نمبر آیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا بھر میں مہنگائی کی شرح میں کافی عرصے سے اضافہ ہو رہا ہے اور لوگوں کی قوت خرید متاثر ہوئی ہے، مگر ایپل کے آئی فونز اب بھی سب سے زیادہ فروخت ہو رہے ہیں۔