کراچی میں کل سے میٹرک امتحانات کا آغاز، ہزاروں طلبا کو ایڈمٹ کارڈ جاری نہ ہوسکے
میٹرک بورڈ کے باہر ایڈمٹ کارڈ کے حصول کے لیے طلبا اور والدین کی بڑی تعداد جمع ہے۔ امتحانی فارم جمع کرانےکے لیے بھی کئی طلبا بورڈ آفس میں موجود ہیں۔
طلبا کا کہنا ہےکہ امتحان کا ایڈمٹ کارڈ دینا اسکول و بورڈ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے
دوسری جانب ترجمان میٹرک بورڈ کا مؤقف ہےکہ ایڈمٹ کارڈ کی فراہمی کا سلسلہ 30 اپریل سے جاری ہے، جن اسکولوں نےآن لائن فارم جمع کرائے تھے وہ آن لائن پرنٹ حاصل کرسکتے ہیں، آخر ی دن ایک ساتھ کئی اسکول ایڈمٹ کارڈ پرنٹ کرتے ہیں تو لوڈ بڑھ جاتا ہے۔