پی ٹی آئی ، ن لیگ ، پی پی پی اور ایم کیو ایم کے منشور میں تعلیمی ترجیح نہیں ، آغاخان یونیورسٹی کے طلباء کا جائزہ
آغا خان یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ کے طلباء نے پی ٹی آئی ، پی پی ، ایم کیو ایم اور ن لیگ کے منشور کا جائزہ لیا جس کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ ان جماعتوں کی تعلیمی ترجیحات واضح نہیں ہیں۔ ڈان اخبار کے مطابق ایجوکیشن میں ایم فل کرنے والے ان طلباء نے اپنا تجزیہ پالیسی ڈائیلاگ میں پیش کیا ۔ جائزے میں یہ حیران کن بات بھی سامنے آئی کہ چاروں جماعتوں نے اپنے منشور میں طلباء یونین کی بحالی کا کوئی اشارہ تک نہیں دیا۔ ان چاروں جماعتوں نے ٹیچرز ٹریننگ کو تو منشور کا حصہ بنایا ہے مگر اسکول لیڈر شپ میں بہتری کی کوششوں کا کوئی ذکر نہیں ۔ ان جماعتوں کے منشور میں اس بات کی کوئی نشاندہی نہیں کی گئی کہ یہ اپنے ان اہداف کو کس طرح حاصل کریں گی جن کا ذکر منشور میں کیا گیا ۔