15 سال سے سندھ کی حکمران پیپلزپارٹی کے میئر نے کراچی کے ٹریفک مسائل کے حل کیلیے وزیراعظم سے تعاون مانگ لیا

پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو خط لکھ دیا ۔ انہوں نے کراچی کے ٹریفک مسائل کے لیے وزیراعظم سے تعاون مانگ لیا ۔ پیپلزپارٹی کی مسلسل پندرہ سال سے سندھ پر حکومت ہے ۔ وزیراعظم کے نام خط میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک مسئلے کی بڑی وجہ گرین لائن منصوبے کا نامکمل ٹریک ہے جس کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے ڈان نیوز کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ نمائش چورنگی سے جامع کلاتھ تک بہت بری صورتحال ہے ۔ واضح رہے کہ سرجانی سے نمائش تک گرین لائن منصوبے کا پہلا مرحلہ بھی وفاقی حکومت نے مکمل کرکے بسیں فراہم کی تھیں ۔ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت اپنے پندرہ سال دور حکومت میں کراچی کو ٹرانسپورٹ کا نظام دینے میں مکمل ناکام رہی ہے جب کہ لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین اور لاہور میٹرو جیسے منصوبے کامیابی سے چل رہے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں