سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج 9 مئی کے کیسز کے سلسلے میں عدالت آئے ہیں، مشکل صورت حال سے گزر رہے ہیں۔
خواہش ہے کہ تلخیاں کم ہوں اللہ آسانیاں پیدا کرے، پی ٹی آئی چھوڑی نہیں، چھوڑ کر جانے والے واپس آ جاتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری کہانی ابھی آئی نہیں، کہانی ان کی آئی، جو ٹی وی پر بیٹھ کر بات کرسکتے ہیں
اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مولانا فضل الرحمٰن اکٹھے ہوگئے تو یہ حکومت تین سے چار ماہ چلے گی، اسے زیادہ نہیں۔