جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جلسے کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے ، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں ۔۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ عوام کی نمائندہ پارلیمان ہے ؟ یا اسٹبلشمنٹ کی ترتیب دی گئی پارلیمان ؟ انہوں نے کہا کہ اس بار اسمبلیاں بیچی اور خریدی گئی ہیں ، ہارنے والے بھی پریشان ہیں اور جیتنے والے مطمئن نہیں ہیں ، جمہوریت آج کہاں کھڑی ہے ؟ ہم نے ہر مرحلے پر کمپرومائز کیا ہے ، جمہوریت بیچی ہے ۔
