بجلی کے بھاری بھرکم بلوں سے تنگ آکر عوام نے سولر پینلز لگوانا شروع کیے ، مگر اب عوام کو ریلیف دینے میں ناکام اداروں نے سولر پینلز لگانے والوں پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دے دی ۔ جیو نیوز کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے سمری وزارت بجلی کو ارسال کر دی۔
فی کلو واٹ 2 ہزار روپے ٹیکس وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
12 کلو واٹ کے سولرپینل گرڈ سے 2 ہزار روپے فی کلو واٹ وصول کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع وزارت توانائی کے مطابق 12 کلو واٹ کا سولرپینل لگانے والے صارفین سے 24 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے۔
ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ پاورڈویژن نے سی پی پی اے کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوا دی