فارم 47 چیخ چیخ کر کہہ رہا ہے عوام کی رائے نہیں آمریت چاہیے ، جو تماشا ہورہا ہے چلنے والا نہیں ، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں میٹ دی پریس سے خطاب میں کہا کہ فارم 47 چیخ چیخ کر کہہ رہا ہے عوام کی رائے نہیں آمریت چاہیے ، جو تماشا ہورہا ہے چلنے والا نہیں ، الیکشن میں پی ڈی ایم جماعتوں کو نوازا گیا ، اپنی مرضی کے لوگ مسلط کیے گئے ، فارم 45 کی بنیاد پر تمام نتائج مرتب کیے جائیں ، فارم 45 لوگوں کے پاس موجود ہے مگر الیکشن کمیشن یرغمال ہوچکا ہے ، پاکستان کسی تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا ، گفتگو کا آغاز کیا جائے ، سب اپنی آئینی پوزیشن پر واپس جائیں ، عوام کو ان کا حق دیا جائے

اپنا تبصرہ لکھیں