عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی محسوس کیے گئے ۔ سونا 72 ڈالر کی بڑی کمی سے 2309 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی فی تولہ سونا 7800 روپے کی کمی سے 2لاکھ 40 ہزار900روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونا 6687 روپے کی کمی سے 2لاکھ 6ہزار 533 روپے کاہوگیا۔ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
Load/Hide Comments