وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پریس کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے اٹھارہویں ترمیم کا اختیار شروع کیا تو لگ پتا جائے گا ۔ جو افسران مانگ رہے ہیں وہ نہیں دیے جارہے ، ہمیں ہماری مرضی کا چیف سیکرٹری نہیں دیا جارہا ، جتنے بھی لوگوں پر 9 مئی کی جھوٹی آیف آئی آر ز ہیں وہ ختم کرکے دکھاؤں گا ۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے اداروں سے لڑنے سے منع کیا ہے ۔
