انڈین سول سروسز ، 1016 منتخب طلبا میں 51 مسلم طلبہ بھی شامل

انڈین سول سروسز ، 1016 منتخب طلبا میں 51 مسلم طلبہ بھی شامل

بھارت کی سول سروسز میں رواں سال مسلمانوں کی تعداد میں نسبتاً اضافہ دیکھا گیا ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس سال منتخب ہونے والے 1016 میں 51 مسلم طلبہ بھی شامل ہیں ۔ گذشتہ سال یہ تعداد 933 میں سے 29 تھی۔ سنہ 2021 میں یہ 685 میں سے 25 تھی ۔ ملک کا نظام چلانے والی بیوروکریسی کے لیے افسران کے انتخاب کو دنیا کا مشکل ترین امتحان سمجھا جاتا ہے ۔بھارت بھر سے اس سال 5 لاکھ 92 ہزار ایک سو اکتالیس امیدوار شریک ہوئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں