پاکستان نے راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نوے رنز پر آل آؤٹ ہوئی ۔ شاہین آفریدی نے تین ۔ محمد عامر اور ابرار احمد نے دو ، دو شکار کیے ۔ ہدف کے تعاقب میں صائم ایوب چار ، بابراعظم چودہ اور عثمان خان چار رنز پر آوٹ ہوئے ۔ محمد رضوان نے اعتماد سے بیٹنگ کی ۔۔ پاکستان نے میچ سات وکٹوں سے جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ۔
