حافظ نعیم الرحمان نے امیر جماعت اسلامی پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا

حافظ نعیم الرحمان نے امیر جماعت اسلامی پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا

حافظ نعیم الرحمان نے امیر جماعت اسلامی پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا ، وہ جماعت اسلامی کے چھٹے امیر ہیں ، تقریب حلف برداری جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹرز منصورہ میں ہوئی ۔ حافظ نعیم الرحمان اس سے پہلے جماعت اسلامی کراچی کے امیر تھے ۔ وہ پیشے کے اعتبار سے انجینئر ہیں ۔ انہوں نے این ای ڈی یونیورسٹی کراچی سے بی ای کیا ۔ جماعت اسلامی کی بنیاد 1941 میں سید ابوالاعلیٰ مودودی نے رکھی تھی ۔ وہ سن 1972 تک جماعت اسلامی کے امیر رہے ۔ میاں طفیل محمد دوسرے ، قاضی حسین احمد تیسرے ، سید منور حسن چوتھے اور سراج الحق پانچویں امیر تھے ۔ جماعت اسلامی پاکستان کی واحد جماعت ہے جہاں جمہوریت ہے اور باقاعدگی سے ہر پانچ سال پر امیر کے انتخاب کے لیے الیکشن ہوتا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں