بھارت کے خلاف آخری گیند پر چھکا جاوید میانداد کے یادگار اسٹروک کو 38 سال گزر گئے

بھارت کے خلاف آخری گیند پر چھکا
جاوید میانداد کے یادگار اسٹروک کو 38 سال گزر گئے

آج سے 38 سال پہلے پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے بلے باز جاویدمیانداد نے شارجہ میں بھارت کے خلاف آخری گیند پر چھکا لگا کر شارجہ کپ پاکستان کےنام کردیا تھا ۔ یہ اسٹروک آج بھی کرکٹ کی تاریخ کا مقبول ترین اسٹروک مانا جاتا ہے ۔ پاکستان کو 246 رنز کے تعاقب میں آخری گیند پر چار رنز درکار تھے ۔ چتن شرما بالنگ کے لیے دوڑے تو جاویدمیانداد ایک قدم کریز سے باہر نکل آئے ۔ انہوں نے بھارتی فاسٹ بالر کی یارکر کو اپنی ذہانت سے فل ٹاس میں تبدیل کیا اور گیند کو باؤنڈری لائن کے پار پھینک دیا ۔ یہ شاٹ کرکٹ کی ون ڈے کرکٹ کو ایک نئی جہت دے گیا اور یہ فارمیٹ مقبولیت اختیار کر گیا ۔ جاوید میانداد نے 116 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔ میچ پاکستان نے آخری گیند پر صرف ایک وکٹ سے جیتا