پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو سعودی کلب النصر سے معاہدے نے مالا مال کردیا ہے ۔ ان کی سالانہ تنخواہ 177 ملین پاؤنڈز ہے ، رونالڈو روزانہ 486263 پاؤنڈز کما رہے ہیں ۔۔ ان کا شمار اس وقت دنیا کے مہنگے ترین ایتھلیٹس میں ہوتا ہے ۔ رونالڈو کی وجہ سے سعودی فٹبال لیگ کو بے پناہ مقبولیت ملی ہے اور کریم بینزما سمیت کئی بڑے نام لیگ کا حصہ بنے ہیں
