آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے بتایا کہ عید سیزن گزشتہ سال سے بھی زیادہ مایوس کن ثابت ہوا ، 70فیصد سے زائد مال فروخت نہ ہوسکا ، مہنگائی نے خریداروں کی قوتِ خرید کم کردی ہے ، تاجر صرف 18ارب روپے تک کا سامان فروخت کر سکے، 80فیصد خریداری خواتین اور بچوں کے کپڑوں اور جوتوں کیلئے کی گئی
