جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیر حافظ نعیم الرحمان نے اسماعیل ہنیہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔۔ بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر جماعت اسلامی اور پاکستان کے عوام کی جانب سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام ان قربانیوں پر سلام پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ حمایت اور یکجہتی جاری رکھیں گے۔ اسماعیل ہانیہ نے جماعت اسلامی کی جانب سے اہل غزہ کے لیے کی گئی کوششوں پر اظہار تشکر کیا
Load/Hide Comments