عید کی تعطلیات کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے تفریحی اور سیاحتی مقامات کا رخ کرلیا ۔ شہری جہاں پارکس اور تاریخی مقامات پر جارہے ہیں وہاں ایک بہت بڑی تعداد عید کی چھٹیاں گزارے ملکہ کوہسار مری جارہی ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق عید کی چھٹیوں کے موقع پر اب تک بائیس ہزار گاڑیاں مری میں داخل ہوچکی ہیں ۔
